ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، خشک موسم کا خاتمہ

Published on December 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد کئی دنوں سے جاری خشک موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔میڈیا کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے مغرب سے داخل ہونے والے بارشوں کے سسٹم کی لپیٹ میں ہیں۔وادی کوئٹہ سمیت شمال مغرنبی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک موسم کا خاتمہ کردیا ہے۔زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی زیارت میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں جو اس موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے تمام سرکاری گیسٹ ہاؤس کھول دئیے گئے ہیں۔حکام پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کے دوران ممکنہ راستوں کی بندش کھولنے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاحوں و علاقہ مکینوں کی مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ٹیم بھی زیارت پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ، مسلم باغ، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی اور مستونگ میں بھی بارش ہوئی ہے۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog