ہیلی کاپٹر میں سوار تمام جوانوں اور افسران کیلئے دعا گو ہوں، عمران خان

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

لسبیلہ (یواین پی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام جوانوں اور افسران کیلئے دعا گو ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر ردعمل دیا ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی گی اطلاع پریشان کن ہے اور میں اس میں سوار تمام افراد کیلئے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog