قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی: عادل الجبیر

Published on April 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

جدہ ۔۔۔۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔انہوں نے فرانسیسی صدر اور امریکی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بنیاد بناکر مذکورہ دعویٰ کیا ہے جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت دینا ہوگی۔ اسے وہاں اپنی فوج روانہ کرنا پڑیگی۔ یہ کام امریکی صدر کی جانب سے قطر کے لئے امریکی تحفظ منسوخ کرنے سے قبل انجام دینا ہوگا۔قطر میں امریکہ کا فوجی اڈہ ہے جس سے قطر کو تحفظ حاصل ہے۔ الجبیر نے کہاکہ اگر امریکہ نے قطر سے اپنا فوجی اڈہ ختم کردیا تو ایسی حالت میں ایک ہفتے کے اندر قطری حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes