ڈسکہ ،ڈویژن بھر کو خوبصورت بنانے کیلئے 45ارب کے تعمیر ی منصوبوں پر کام شروع

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments
Daska
ڈسکہ (یواین پی)گوجرانوالہ ڈویژن میں تعمیر وترقی کیلئے ڈویژن بھر کو خوبصورت بنانے کیلئے 45ارب کے تعمیر ی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیاان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن خواجہ شمائل نے ڈسکہ کے قریب ’’باب سیالکوٹ‘‘کے سنگ بنیادرکھتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی رہائشکی تزئین و آرائش کر کے تاریخی عمارت بنایا جا رہا ہے ’’باب سیالکوٹ ‘‘کی تعمیر کے تمام اخراجات ملک عامر (بحریہ ٹاؤن ) برداشت کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں اکثر و بیشتر فلاحی منصوبے اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک عامر نے اعلان کیا کہ ضلع سیالکوٹ میں موجود سرکاری سکول اور بنیادی ہیلتھ یونٹ ان کے حوالے کر دیئے جائیں ان کو اپنے خرچ پر بہتر طریقہ اے چلا کر ضلع بھر کے عوام کی خدمت کریں گے اس موقع پر ڈی سی او سیالکوٹ افتخار ساہو،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون اور ضلع سیالکوٹ کے صنعت کاروں اور مخیر حضرات نے شرکت کی انہوں نے عوام اور افسران سے اپیل کی کہ دین اسلام کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کو اپنائیں تاکہ دنیا میں آنے کے لئے ہم سب کا مقصد پورا ہو سکے اور اپنے سماجی ،اخلاقی فرض نبھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme