فیصل آباد،مختلف شاہرات سے مزید 19پیشہ ور گداگرگرفتار،مقدمات درج

Published on December 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ سماجی بہبودکے اینٹی بیگری سکوارڈ نے گزشتہ روز مختلف شاہرات سے مزید 19پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لے کر حوالہ پولیس اور ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے جن میں 7 خواتین اور 12مرد بھکاری شامل ہیں۔فوکل پرسن اینٹی بیگری آپریشن / سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہرنے بتایا کہ اینٹی بیگری سکوارڈنے عوام کے لئے پریشانی واذیت کا باعث بننے والوں کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے۔ٹیموں نے گزشتہ روز بھرپور ایکشن میں ملت چوک نورپور،شیخوپورہ روڑ،جمیل آباد،فلیٹ چوک سوساں روڑ،232 ر۔ب رسالہ والا،باواچک سرگودھا روڈ،چوہڑماجراچوک غلام محمد آباد،مومن آباد ڈجکوٹ روڑ، عظیم پٹرولیم جھنگ روڑ،صابریہ سراجیہ سکول چناب چوک جھنگ روڑاور دیگر علاقوں میں ایکشن لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog