پٹرول بحران ، وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

Published on January 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں جاری پٹرول بحران کے پیش نظراعلیٰ سطح کا جلاس طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرول بحران سنگین حد تک شدت اختیار کر چکا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ نواز شریف نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ذمہ داران کو کہا ہے کہ پٹرول بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ عوام کوفوری ریلیف پہنچانے کا بھی بندوبست کیا جائے۔

ترجمان وزیر اعظم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل کے اجلاس میں اہم فیصلے لے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم نے بحران کے پیش نظر اپنی کل کی تمام مصروفیات کو ترک کر دیا ہے ۔اور بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم تمام تر توجہ پٹرول بحران پر مرکوز رکھیں گے۔یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم نے ایکشن لیتے ہوئے 4 اہم افسران کو معطل کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog