رواں سال فطرانہ کی کم از کم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,640)      No Comments

09
اسلام آباد (یو این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرہ کے غریب اور مستحق افراد کو صدقہ فطر (فطرانہ) عیدالفطر کی نماز سے قبل ادا کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ ’’یو، این، پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر دیتے وقت قریبی رشتہ داروں، ہمسایوں اور غرباء و مساکین کو ترجیح دی جائے۔ فطرانہ کی ادائیگی ہر مسلمان پر لازم ہے اور اس عید الفطر کی نماز سے قبل اس کی ادائیگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے فطرانہ کی ادائیگی خاندان کے سربراہ کو کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال فطرانہ کی کم از کم رقم 2.25 گندم کے آٹا کی قیمت کے حساب سے 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد ’’جو‘‘، کھجور اور کشمش کی قیمت کے تناسب سے فطرانہ ادا کرنا چاہیں وہ بالترتیب 240 روپے، 1280 روپے اور 2560 روپے فی کس فطرانہ ادا کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes