قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کے علی عثمان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کے علی عثمان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے تفصیلات کے مطابق پی سی بی قائداعظم ٹرافی میں گگومنڈی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورےوالاسے تعلق رکھنے والے نوجوان سپن باولر علی عثمان نے پی سی بی قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 وکٹ حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باولر کا اعزاز حاصل کیا گزشتہ روز قائد اعظم ٹرافی کے آخری روزا یک تقریب میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے نوجوان باولر علی عثمان کو اس بہترین کارکردگی پر سیاسی۔سماجی۔سول سوسائٹی اور سپورٹس تنظیموں تنظیموں کے عہدیداروں چوہدری فقیر احمد آرائیں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ۔سابق ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں۔ممبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ۔سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ۔چوہدری خالد محمود چوہان۔ بیرسٹر خالد نثار ڈوگر۔سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ۔ پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین۔معروف صنعت کار راجہ عمران قیصر۔سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی چوہدری قدیر احمد سلیمی۔سابق سیکریٹری میاں حفیظ الرحمن۔چوہدری محمد جاوید اقبال استاد سلیم۔سابق ممبر ڈسٹرکٹ ایڈہاک کرکٹ کمیٹی وہاڑی اصغرعلی جاوید اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes