اوکاڑہ،بی ایس لنک نہر میں باپ نے تین بیٹیوں کو قتل کر کے پھینک دیا

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

نعشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن جاری
اوکاڑہ(یو این پی) راجوال حجرہ شاہ مقیم سے گزرنے والی بی ایس لنک نہر میں باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کر کے پھینک دیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کشتی اور پلنجر کی مدد سے نعشوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ جان بحق ہونے والی کمسن بچیوں کی شناخت تحریم دختر محمد اسلم(9سال)۔ملائکہ بتول (8سال) مشال فاطمہ (6سال) کے ناموں سے ہوئی جو کہ موضع بگھیانہ ضلع قصور کی رہائشی تھیں آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو ٹیموں نے ایک بچی ملائکہ بتول کی نعش تلاش کر لی ہے جبکہ باقی دو بچیوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes