اوکاڑہ، سردی کے موسم کی بارشیں یہاں فصلوں کے لئے فائدہ مند ہیں محمد علی اعجاز

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

 

بلدیاتی اداروں کے ملازمین بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھیں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ سردی کے موسم کی بارشیں یہاں فصلوں کے لئے فائدہ مند ہیں وہیں پر شہری اور رہائشی علاقوں میں آمد و رفت کی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں بلدیاتی اداروں کے ملازمین بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھیں شہر میں سیور یج سسٹم کو چالو رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں اور وٹر ڈسپوزل پمپس کو لگاتار چلایا جائے شہر میں صفائی کے لئے بھی کوشش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کئے گئے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت کھوکھر ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ بارش اور سردی کے موسم میں صفائی پر مامور عملہ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی پڑھ رہی ہے لیکن ہمیں لوگوں کو سہولت کو رواں رکھنے اور شہروں کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بارش کے پانی کے نکاس کے لئے مشینری استعمال کی جائے شہر کے انڈر پاسسز میں پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے جس کے لئے عملہ فوری اقدامات کرے ۔بعد ازاں انہوں نے ایم اے جناح روڈ ،ایم سی بی چوک،ہسپتال روڈ ،فیصل آباد روڈ پر بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا انہوں نے سیوریج واٹر ڈسپوزل کا بھی دورہ کیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے بارش کے دوران کریانہ سٹورز پر آٹا و چینی کی دستیابی بارے دریافت کیا اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے مرغا مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی دکانوں اور بیف شاپس پر گوشت کی کوالٹی اورنرخ چیک کئے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا انہوں نے سبزی منڈی میں سبزیو ں کی کوالٹی اور ان کے نرخ چیک کئے ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدائیت کی کہ ہر دکان پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے دستیاب ہونے چاہییں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا انہوں نے شعبہ امراض دل میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes