مری میں پھنس جانے والے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

Published on January 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

مری (یواین پی)مری میں برفانی طوفان کے دوران برف میں پھنس جانے والے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے،وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کے بعد ہمارے لیے نصیحت ہے، آئندہ آئندہ راستے پہلے ہی بند کر دیں گے۔ جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرا لی گئی ہیں، گاڑیوں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کو خوراک، ادویات،گرم کپڑے فراہم کیے جارہے ہیں، گزشتہ اتوار سے مری میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 23 ہزار 920 گاڑیاں مری سے نکلیں، گزشتہ روز مری میں 33 ہزار 745 گاڑیاں موجود تھیں، 33ہزار 373 گاڑیوں کو ریسکیو کرکے نکالا جا چکا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سیاحوں کی خالی گاڑیاں برف میں پھنسیں ہیں جو نکالی جا رہی ہیں، ایکسپریس ہائی وے مکمل طور پر کلیئر ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری کے علاقوں میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیاگیا ہے اور ادویات، خوراک، گرم کپڑوں سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy