فیصل آباد،دھند میں محفوظ ڈرائیونگ و حادثات میں بچاؤ بارے آگاہی پمفلٹ تقسیم

Published on January 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے فوگ اور برسات میں حادثات سے بچاؤبارے فیصل آباد کی مختلف ہائی ویز پر روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز بارے آگاہی مہم چلائی۔ جس میں ایجوکیشن آفیسر سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے شہریوں کو دھند اور بر سات میں محفوظ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤارے مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے موسم میں انتہائی احتیاط سے ڈرائیونگ کریں، تیز رفتار ی مت کریں، گاڑی کے ٹائرز میں ہوا کم رکھیں تاکہ روڈ گرپ بنی رہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا ستعمال کریں، گاڑی میں ہیٹر کا استعمال کم کریں، بیک لائٹس درست حالت میں رکھیں، ہائی ویز پر لگی ہوئی لائنز اور سائن بورڈ سے راہنمائی حاصل کریں، گاڑیا ں قافلے کی صورت میں چلائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، ہارن کا استعمال کریں تاکہ دھند میں آپ کی موجودگی کا دوسروں پتہ چل سکے، گاڑی کی ونڈ سکرین کو صاف رکھیں۔انہوں نے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ ٹرکس کے پیچھے لائٹس درست حالت میں رکھیں اور چمکدار پٹیوں کا استعمال لازمی کریں، انتہائی بائیں لین میں ٹرک چلائیں، ڈبل انڈیکیٹر کا استعمال کریں، غیر ضروری اووٹیک مت کریں اورمقابلہ بازی یا ریس مت لگائیں،اچانک بریک مت لگائیں، گاڑیوں کو اوور لوڈ مت کریں، دھند یا بارش میں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں۔ اس دوران انہوں نے فیصل آباد کی مختلف شاہراہوں پر سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے رفلیکٹرز چسپاں کئے اور سست رفتارگاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑیوں کے پیچھے لائٹس یا چمکدار پٹیاں لگائیں تاکہ دھند یا رات کے اندھیرے حادثات سے بچاجا سکے۔ انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن1124پر کال کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy