جگر کی صفائی

Published on December 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      1 Comment

تحریر۔۔۔ ڈاکٹر فیاض احمد
صفائی نصف ایمان ہے ہر چیز کی صفائی رکھنا ضروری ہے کیونکہ صفائی رکھنے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جیسے کہتے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے اسی طرح صفائی بھی بیماریوں کی روک تھام میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ہم نے اپنی روز مرہ زندگی میں دیکھا ہے کہ ہم صبح سویرے اٹھ کر نہاتے ہیں یعنی اپنے جسم کی صفائی کرتے ہیں پھر اپنے بزنس کی طرف گامزن ہوتے ہیں تو سب سے پہلے اس جگہ کی صفائی کرتے ہیں جہاں پر ہم نے سارا دن کام کرنا ہوتا ہے اس کے بعد اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں یعنی ہم اپنے دن کا آغاز صفائی سے کرتے ہیںآجکل ہمارے معاشرے میں آئے دن نئی نئی بیماریاں منظر عام پر آ رہی ہیں جن کی بدولت بہت سے افراد ہسپتالوں کی نظر ہورہے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ اندرونی اعضاء کی صفائی ہے جس طرح ہم اپنے آپ کو خوبصورت رکھنے کے لئے بیرونی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح اندرونی اعضاء کی صفائی بھی ضروری ہوتی ہے ہمارے جسم میں ایک بنیادی اعضاء جگر ہے جو جسم میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے یعنی اس کو جسم کا کافی سارا کام سر انجام دینا ہوتا ہے جس کی بدولت اس میں بہت سے خطرناک جراثیم داخل ہو جاتے ہیں جو جگر کی کارکردگی کو بہت متاثر کرتے ہیں جس طرح خون کو صاف کرنے کے لئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جگر کی صفائی کے لئے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جگر ہمارے جسم کا ایک خاص عضو ہے جس کی بدولت جسم میں بہت سے نظام اپنے افعال سر انجام دیتے ہیں ہماری نااحتیاطی اور لاعلمی کی دجہ سے اس میں مختلف قسم کے جراثیم داخل ہو جاتے ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں 
خدا وند کا ہمارے اوپر کتنا کرم ہے کہ جس طرح جسم کی صفائی کے لئے قدرتی نعمت پانی عطا کی ہے اسی طرح جگر کی صفائی کے لئے چند قدرتی فروٹس اور سبزیاں بنائی ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے جگر کی صفائی کرکے اس کو بیماریوں سے محفوظ کرسکتے ہیں پانی زندگی کی اہم ضرورت ہے اور اس میں قدرتی طور پر چیزوں کو صاف کرنے کی صلاحیت یعنی طاقت مو جود ہوتی ہے فروٹس اور سبزیاں ایک قدرتی نعمت ہیں اور ان میں پانی کی مقدار بھی دوسرے غذائی اجزاء سے کئی گناہ زیادہ ہوتی ہے اور اس کے علاوہ بہت سی قسم کے وٹامنز ، پروٹین اور مختلف قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کے مختلف اجزاء کو صاف کرنے اور جگر کے افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں گاجر، چقندر، سیب، لیمن، گوبھی، پالک، ادرک اور لہسن وغیرہ ایسی سبزیاں اور فروٹس ہیں جن کا استعمال جگر کو صاف کرنے اور ٹوکسن جیسے خطرناک جراثیموں کو جگر سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ گرین چائے کا استعمال جگر کی صفائی کے ساتھ ساتھ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت مماثل ہے ہم بطور مسلمان خدا وند کریم کی کن کن نعمتوں کا شکر ادا کریں ہمارے پروردگار کا ہمارے اوپر خاص کرم ہے کہ ہمارے لئے ہر طرح کی نعمتوں کا بندوبست کیا اور ہمارے لئے ہر طرح سے شفاء کا انتظام کیا قرآن شریف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے

Readers Comments (1)
  1. Abuzar ghaffari says:

    Mujhy hepatitis c ki slant hy. Mn ny Aliza,dna and PCR test kerwy hn. Sir wo clear hn.but screening test min positive qn ata hy. Plz sir reply me





Free WordPress Theme

WordPress Blog