فیصل آباد، 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

Published on January 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن بھر میں 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا اور ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کی جانب مبذول کرانا ہے جبکہ مذکورہ دن کے شایان شان انعقاد اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے بھر پور آواز اٹھانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی، مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے، جلوسوں، ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy