نوشہروفیروز ، شانِ صدیق اکبر ریلی کا انعقاد

Published on January 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)حضرت ابو نکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان اقدس میں اہِل سنت کی ریلی رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا کہ انبیاءرسولوں کے بعد جناب صدیق اکبر سے نیک فرد پر سورج طلوع نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق محراب پور اہل سنت والجماعت کے رہنماوں کی شانِ صدیق اکبر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد و نوجوانوں نے شرکت کی ریلی ریلوے روڈ مدنی مسجد سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوئی ہالانی گیٹوں سے ہوتی ہوِئی قائد اعظم پر پہنچی جہاں علماءکرام نے شانِ صدیق اکبر بیان کی قاری خالد محمود نے صدیق اکبر کی شان ایسی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ انبیاءاور رسولوں کے بعد سورج ابو بکر سوا کسی پر طلوع نہیں ہوا مولانا عارف محمود نے شان صدیق اکبر کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں ابوبکر کو نبی کا صحابی بتایا گیا ابو نے اپنا سب کچھ قربان کیا انہوں نے گھر کا سامان نبی کی خدمت نزر کردیا ابوبکر کی شان میں حکومت دن مقرر کرے اور اس دن کو شان و شوکت سے منایا جائے مفتی ایم یاسین نے ابوبکر صدیق کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمارے نبی کو نبوت کیساتھ ختم نبوت کا عہدہ بھی عنایت فرمایا اور ہمارے نبی کا خلیفہ اول بھی بنانا یہ انعام اللہ تبارک کا خاص انعام ہے صدیق کی شان کے وہ نبی کو کندھے پر اٹھاکر غارِ ثور میں لیجاتا اور ابو بکر کی شان کہ جس کی گود میں نبی سر رکھ کر سو جائے نبی کی شان وہ ابوبکر ہی جانتا تھا کہ جسے بار بار سانپ ڈس رہا اور خاموشی سے سانپ ڈنگ سہ رہے تھے مگر خاتم الانبیاءنبی کریم کو محسوس نہیں ہونے دیا یہ مرتبہ و شان صرف اور صرف ابو بکر ہی ہے اور قیامت تک باقی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes