نوشہروفیروز،قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار میں تصادم ایک خاتون جاںبحق، تین بچے سمیت چار افراد زخمی

Published on January 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)محراب پور کے قریب ہالانی قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار میں تصادم ایک خاتون جاںبحق چار زخمی۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب ہالانی قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک فیملی کے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر ہالانی منتقل کیا جہاں سمیعہ نامی خاتوں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جاںبحق ہوگئی زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ڈاکٹروں ابتدائی طبعی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا ہے ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد خاتون کی نعیش بھی ورثہ کے حوالے کردی ہے جسے ایمبولنس میں کراچی روانا کردیا گیا ہے مزکورہ فیملی کراچی کے علاقے جنشید ٹاون کی رہائشی بتائی جاتی ہے جو پنجاب جارہی تھی ہالانی پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes