اپوزیشن ملک کو بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے، احسن اقبال

Published on February 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

نارووال(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے،پی ڈی ایم کے اجلاس میں متفقہ طور پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہو چکا، عمران خان مزید حکومت میں رہے تو ملک بند گلی میں پہنچ جائے گا ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نواحی گائوں بدھن یونین کونسل مسرور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا نواز کی کی قیادت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان کو جوڑنے پر یقین رکھتی ہے۔عمران خان نے جو مہنگائی نازل کی ہے اور جو قرضوں کا بوجھ چھوڑا ہے اسے صاف کرنے کے لیے آنے والی حکومتوں کو دن رات محنت کرنا پڑے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ستر سال سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا،آج بنگلہ دیش ہمیں پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گیا ہے،بھارت ہم سے آگے ہے کیونکہ وہاں جمہوریت ہے وہ قوم ترقی کرتی ہے جس کی معیشت مضبوط ہو۔ہمارے ملک میں جب بھی کوئی حکومت ووٹ کی طاقت کے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے تو اسے سازش کے ذریعے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔2013 سے 2018 تک ہم نے اس ملک میں ترقی کی بنیادیں رکھیں،مسلم لیگ نے گیارہ ہزار میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے،کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن بحال کیا بعد میں الیکشن میں ہمیں دھاندلی سے باہر کر کے ایک اناڑی کو اس ملک پر مسلط کر دیا گیا جس نے ساڑھے تین سال میں ملک کی بنیادوں کو کمزور کر دیا جس سے ملک کو پیروں پر کھڑا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کی عزت ملے گی تو غریب کی عزت ہو گی۔ہم۔سب نے مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس قوم کو یکجا کرے۔۔انہون نے کہا کہ ہم اس ملک میں کارخانے لگانا چاہتے ہیں ،نارووال یونیورسٹی میں ضلع بھر کے پانچ ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ورکرز کنونشن میں لیگی کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا۔کنونشن میں دانیال عزیز سابق ایم این اے،احمد اقبال سابقہ چئیرمین ڈسڑکٹ کونسل نارووال،رانا منان خاں ایم پی اے نیبھی شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes