بھارتی کرکٹر کا پاکستانی کرکٹرز کے لیے خصوصی پیغام

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

پاکستانی کرکٹرز کے اس اہم ترین اعزاز کو اپنے نام کرنے پر بھارتی کرکٹر بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں
ممبئی(یواین پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندر ایشون نے قومی کپتان بابر اعظم اور نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی طور پر مبارکباد دی ہے۔شاہین شاہ آفریدی رواں برس آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے تھے جبکہ بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوئے تھے۔پاکستانی کرکٹرز کے اس اہم ترین اعزاز کو اپنے نام کرنے پر بھارتی کرکٹر بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔روی چندر ایشون نے ایوارڈ یافتہ بھارتی کرکٹرز کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی خصوصی طور پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog