سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پیکر و صدق وفا ہیں سید پیر محسن رضا شاہ کاظمی

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments


آپ کا عہدِخلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اورآپ کی سیرت وکردار امت کیلئے روشنی اوررہنمائی کامظہر ہے
نارووال(یواین پی)سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پیکر و صدق وفا ہیں آپ کا عہدِخلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اورآپ کی سیرت وکردار امت کیلئے روشنی اوررہنمائی کامظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیرطریقت،رہبرشریعت، حضرت،سید پیر محسن رضا شاہ کاظمی زنجانی مدظلہ العالی اور صاحبزادہ منیب شاہ کاظمی زنجانی،آستانہ عالیہ کالو والی سیداں شریف نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آپکا دور خلافت بے مثا ل اصلاحات اوررفاہی مہمات سے عبارت ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار امت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فتنہ پروری کو ختم کرکے دین کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔آپ نے نظام مصطفی کے بنیادی خدوخال کو نمایاں کیا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حق وصداقت اور جرت وبہادری کے پیکر ہیں،آپ نے ختم نبوت کا تحفظ کرتے ہوئے جھوٹے نبی کے دعویدار مسیلمہ کذاب کو عبرت کا نشان بنایا،ختم نبوت کا تحفظ کرنے کیلئے آج بھی عاشقان رسول تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علماء کرام کردار ادا کریں، ملک سے نفرتوں،تعصب وعصبیت کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر کیا جاسکتا ہے، حکومت خلفاء راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے اور یوم صدیق اکبر پر عام تعطیل کا اعلان کرے،انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمارے دلوں سے عظمت صحابہ اور اہلبیت کی محبت ختم نہیں کرسکتیں،سیدنا صدیق اکبرنے ختم نبوت کے منکروں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دین کا تحفظ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题