کورکمانڈرکراچی کے ڈی اے کے محکمے میں رشوت لینے والوں کوبھی گرفت میں لیں

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

civic
زیادہ رشوت گلستان جوہر، گلشن اورنارتھ ناظم آباد کے متعلقہ شعبوں میں لی جاتی ہیں
پلاٹس کے ٹرانسفر، موٹیشن، این او سی اور دیگر معاملات کو حل کرانے کیلئے بھاری رشوتیں طلب کی جاتی ہیں
کراچی (یو این پی) میجر جنرل بلال اکبر نے جس طرح کراچی میں زمینوں پر قبضے، چائنا کٹنگ، ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ، پارکنگ بھتہ اور دیگر ذرائع سے دو نمبر کام کرنے والوں کی معلومات کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکودیں وپ قابل ستائش ہیں اسی طرح ہم ان کی توجہ ایک انتہائی سنگین مسئلے کی نشاندہی کراتے ہیں اور یقین ہے کہاگر اُن کا تعوان جاری رہا تو اس ادارے میں سے بھی کرپشن ختم ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ذرائع کے مطابق کے ڈی اے میں بڑے پیمانے پر پلاٹس کے ٹرانسفر، موٹیشن، این او سی اور دیگر معاملات کو حل کرانے کے لیے بھاری رشوتیں طلب کی جاتی ہیں، ذرائع کے مطابق یہ کام کئی عرصے سے چل رہا ہے اور اس کو پوچھنے والا کوئی نہیں،اس سلسلے میں درخواست گزارکاکسی بھی علاقے میں پلاٹ ہوتا ہے اس کے لیے اُسے متعلقہ شعبے میں جانے سے پہلے کے ڈی اے میں ایک حصے میں بنے ہوئے پورشن میں بیٹھے ہوئے نوٹری پبلک اور وکیلوں سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے، وہ اس مشورے کی فیس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معلومات فراہم کرتے ہیں اور عموما یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ اگر آپ سے کام نہیں ہو سکتا تو ہم اسے با آسانی کراسکتے ہیں، ہماری لائنیں اوپر ہیں اور اس کے لیے اتنی رقم درکار ہوگی آپ اس کا بندوبست کریں، ہم اہنا کام جاری رکھتی ہیں، اس طرح وہ درخواست گزا یا تو اسی سے کام کرالیتا ہے یا پھر اپنے دل کی تسلی کے لیے خود چل پڑتا ہے اور یوں متعلقہ شعبے میں جا کرنچلے اسٹاف سے معلومات حاصل کرنی ہوتی ہی، جیسے ہی معلومات اُسے ملتی ہیں وہ عملہ اپنے اوپر والے اسٹاف کو اس کیس کے بارے میں مطلع کر دیتا ہے اور یوں اُس بے چارے سے ٹرانسفر، موٹیشن، این او سی یا دیگر معاملات کو حل کرانے کے لیے بھاری رشوتیں طلب کی جاتی ہیں اور جب درخواست گزار پیسے کم کرانے کا کہتا ہے تو عمومانیچے کا اسٹاف یہی کہتا نظر آتا ہے کہ’’ صاحب کو بھی دینے ہیں اور آگے بھی پہنچانے ہیں‘‘، سمجھ طلب بات یہ ہے کہ آیا اِن لوگوں کے جو صاحب ہیں کیا واقعی وہ اس میں شامل ہیں یا ان کے نام کو استعمال کر کے یہ سب اپنی جیبوں میں غریب درخواست گزاروں کی جیبیں خالی کرواتے ہیں؟ سب سے زیادہ رشوت گلستان جوہر اور گلشن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد کے متعلقہ شعبوں میں لی جاتی ہیں اس سلسلے میں کے ڈی اے کے اعلی حکام، ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈرکراچی ضرور اس سلسلے میں معلومات حاصل کریں اور ایسے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ انہیں میڈیا پر بھی پیش کریں تاکہ وہ نشان عبرت بنیں اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوا کر غریب عوام کی دعائیں لیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy