پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان کی سید مصطفی شاہ شیرازی مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا نجم الدین خان اور صوبائی عہدیدار فرزند خان وزیر کا ہنگامی بنیادوں پر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ‘ تھلہ حیدر شاہ شیرازی کے بزرگ رہنما سید مصطفی شاہ شیرازی مرحوم کی فاتحہ خوانی کے سلسلے میں آمد‘ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ڈیرہ سید سجاد شیرازی کے عزیز تھلہ حیدر شاہ شیرازی کے بزرگ رہنما سید مصطفی شاہ شیرازی مرحوم کے لواحقین سے تھلہ حیدر شاہ شیرازی پر اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر سید مصطفی شاہ شیرازی مرحوم کے لواحقین میں انکے بڑے بیٹے سید مزمل شاہ شیرازی‘ جنرل کونسلر سید تجمل شاہ شیرازی‘ سید ممتاز حسین شیرازی و دیگر موجود تھے۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی‘ ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ الحاج امان الحق خان غزنی خیل‘ ضلعی جنرل سیکرٹری سردار نورنگ خان گنڈہ پور پیپلزپارٹی کے رہنما نوابزادہ طاہر بن یامین خان‘ سابق اقلیتی ایم پی اے کشور کمار‘ پیپلز پارٹی ڈیرہ کے رہنما حسن علی کاظمی عرف ککو شاہ‘ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمد خالد راجپوت‘ ملک خرم اعوان اور دیگر پارٹی رہنما اس موقع پر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی صدر خیبر پختونخوا نجم الدین خان نے کہا کہ 13 فروری کو اگرچہ تبدیلی سرکار نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہ کی اور اداروں نے اپنی گرفت مضبوط رکھی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سٹی میئر فیصل کریم خان کنڈی کی کامیابی یقینی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں کہ فلسفے کی بنیاد پر الیکشن مہم میں گھر گھر یہ پیغام دے رہے ہیں۔ اور موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes