آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے، مصباح الحق

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے
لاہور(یواین پی)سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بڑے ملکوں کو ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دینی چاہیے، آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان نے بہت محنت کی ہے، مجھے اندازہ تھا کہ وہ اوپر کھیل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب نے کالج کی سطح پر کرکٹ شروع کی ہے، میرا بیٹا فہام الحق بھی ایسے ہی جیسے دوسرے کرکٹر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار میچز ہورہے ہیں جو کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے۔.خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme