کوٹلی،سرکاری طبی مراکز میں ادویات ناپید،پیناڈول کی گولی مارکیٹ سے غائب

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

راج محل دھنواں، گوئی اور نڑالی موہاڑ میں نزلہ زکام،کھانسی اور بخار نے وبائی صورت اختیار کر لی
کوٹلی(یو این پی) راج محل کی یونین کونسل گوئی،دھنواں اور نڑالی موہاڑ میں نزلہ نکام،کھانسی اور بخار نے وبائی شکل اختیار کر لی۔ہر دوسرا آدمی اس بیماری میں مبتلا ہے پرائیویٹ کلینکس پر مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے سرکاری طبی مراکز میں ادویات میسر نہیں ہیں۔پیناڈول کی گولی مارکیٹ میں سرے سے دستیاب نہیں۔کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر کوٹلی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے 8روز کے لیے بند کر دیے۔محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں کورونا ویکسین لگانے کے لیے راج محل کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔محکمہ صحت عامہ کوٹلی کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے سردی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy