ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

Published on February 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

لاہور(یواین پی) تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد حسین رضوی آج جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کا نکاح 3 فروری بروز جمعرات کو ہو گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب سادہ ہو گی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy