ضلع میں نوٹیفائیڈ کھادڈیلرز کی دکانوں پرفراہم کی جانے والی یوریا کھاد کی فروخت کی مکمل مانیٹرنگ جاری

Published on December 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں نوٹیفائیڈ کھادڈیلرز کی دکانوں پرفراہم کی جانے والی یوریا کھاد کی فروخت کی مکمل مانیٹرنگ جاری اور کسانوں کو مقررہ نرخ 1768 روپے فی بوری سے حساب سے فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔صبح 9 سے شام 5 بجے تک محکمہ زراعت اور ریونیو کا عملہ ڈیلرز کی دکانوں پر موجودہوتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ کھادوں کی اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی پر ایکشن لینے کے ساتھ ضبط کی گئی بوریاں مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کرائی جارہی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرزبھی کھادوں کی دستیابی اور فروخت کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes