بابا بلھے شاہ کا 258 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

555
 قصور (یو این پی) قصور میں حضرت بابا بلھے شاہ کا 258ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار کو غسل دیکر کر دیا گیا ہے۔ تقریب میں ڈی پی او قصور، ارکین قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔بابا بلھے شاہ کے 258 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج قصور میں ہو گیا ہے۔ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عقیدت مند اور زائرین قصور پہنچنا شروع ہو گئے۔ عرس کی مناسبت سے 29 اگست کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ عرس کی تقریبات 30 اگست تک جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے.

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes