نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں پانچ لاکھ کی خطیر رقم کی چیک تقسیم

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلز ار نے کہاہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سزاوجزا کا مربوط نظام ہے اس طرح (چیک اینڈ بیلنس) اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی سے مثبت اثرات سامنے آتے ہیں۔ ایک خطیر رقم انعامات کے طور پر تقسیم کی گئی ہے یہ سب کچھ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے ویژن کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں 31پولیس افسران وملازمین کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پانچ لاکھ روپے کی رقم کےچیک تقسیم کیےگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے ترقی اور تنزلی کے عمل کو بھی کار کردگی سے جوڑ دیا ہے اگر ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو اپنے فرض کو بھر پور اندا ز سے پورا کریں اور اگر اس میں کوتاہی، غفلت یا سستی کا مظاہرہ کیا گیا تو تنزلی سمیت دیگر محکمانہ سزاوں کا قانون موجود ہے۔ نمایاں کارکردگی پر افسران کو شاباش اور سراہنے کا عمل دیگر پولیس افسران کے لئے ترغیب پیدا کرتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes