پاکستانی ہائی کمیشن کی کشمیری قیادت کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت حریت رہنماؤں نے قبول کرلی

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

news-1439972467-6499_largeنئی دہلی/اسلام آباد (یو این پی) پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری حریت رہنماﺅں کو مشیرخارجہ پاکستان سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دیدی جو کشمیری رہنماﺅں نے قبول کرلی اور اس کے بعدسرتاج عزیز اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر شدید مرچیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور نعیم خان کو 23اگست کو ملاقات کی دعوت دیدی جس کی تصدیق حریت رہنماﺅں نے بھی کردی۔ گیلانی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ یہ دعوت منگل کی شام ٹیلی فون کرکے دی گئی اور پاکستانی ہائی کمشنر چاہتے ہیں کہ حریت رہنماء بھارت سے مذاکرات سے قبل سرتاج عزیز سے ملاقات کرلیں۔
شیڈول کے مطابق سرتاج عزیز بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کیساتھ ملاقات کیلئے 23اگست کو آئیں گے اور اس ملاقات کا فیصلہ اوفا میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ میرواعظ عمرفاروق کے ترجمان شاہد الاسلام کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کے دن سرتاج عزیز کے استقبالیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم خبر فائل ہونے تک شرکت کافیصلہ نہیں ہوسکا۔
یادرہے کہ بھارت نے ستمبر 2014ءمیں بھی کشمیری قیادت کو دعوت دینے پر سیکریٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات منسوخ کردیئے تھے جبکہ سرتاج عزیز کے دورہ سے قبل وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے بھی ملاقات کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy