چین کے صدر ژی جنگ پنگ پاکستان پہنچ گئے ، فقیدالمثا ل استقبال

Published on April 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

1چین کے صدر ژی جنگ پنگ پاکستان پہنچ گئے ، فقیدالمثا ل استقبال
صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا ، اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی ،
مسلح افواج کے سربراہان ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے،
مہمان صدر کا طیارہ 10بج کر 10منٹ پر پاکستان کی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے مہمان صدر کے طیارے کوفضاء میں ہی سلامی دی اور اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا
طیارے سے اترنے کے بعدمہمان صدر نے پاکستان کی اعلیٰ سویلین قیادت سے ہاتھ ملایا اور بچوں نے پھولوں نے گلدستے پیش کیے ، مہمان صدر سلامی کے چبوترے پر تشریف لائے جہاں مسلح افواج نے اْنہیں گارڈآف آنر پیش کیا ،
جس کے بعد دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائنگ پاسٹ سلامی دی۔سلامی کے بعد مہمان صدر مسلح افواج کے سربراہان سے ملے اور وفود کی سطح پر تعارف کرایاگیا
اسلام آباد(یو این پی) چین کے صدر ژی جنگ پنگ پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں خود وزیراعظم نواز شریف اور صدرمملکت ممنون حسین نے اْن کا استقبال کیا،اس موقع پر مہمان صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔مسلح افواج کے سربراہان ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔طیارے سے اترنے کے بعدمہمان صدر نے پاکستان کی اعلیٰ سویلین قیادت سے ہاتھ ملایا اور بچوں نے پھولوں نے گلدستے پیش کیے ، مہمان صدر سلامی کے چبوترے پر تشریف لائے جہاں مسلح افواج نے اْنہیں گارڈآف آنر پیش کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائنگ پاسٹ سلامی دی۔سلامی کے بعد مہمان صدر مسلح افواج کے سربراہان سے ملے اور وفود کی سطح پر تعارف کرایاگیا۔یوا ین پی کے مطابق اس سے قبل مہمان صدر کا طیارہ 10بج کر 10منٹ پر پاکستان کی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے مہمان صدر کے طیارے کوفضاء میں ہی سلامی دی اور اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ، ایکسپریس وے پر فوج نے سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیے ہیں۔چینی صدر کے پہنچنے سے قبل چین کی تین معروف کمپنیوں کے وفد نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،ملاقات کرنیوالے ایگزیکٹوز کا تعلق ہوانگ گروپ ، آئی سی بی سی کارپوریشن اورزونر جی کارپوریشن سے تھا جس دوران اقتصاد ی تعاون اور نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ حکومت اپنے موجودہ دورمیں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے ،تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر زوردیاجارہاہے اور حکومت نے بحران پر قابوپانے کا وعدہ کیاہے۔چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مہمان صدر کوایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کاسب سے بڑا سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔ چینی صدرکا یہ رواں سال کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جب کہ ان کے ہمراہ خاتون اول، وزرا، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما، اعلیٰ سرکاری حکام اورسرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان بھی ہوں گے، صدرممنون حسین کی جانب سے چین کے ہم منصب کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا جائے گا جس کے بعد چین کے صدر اور وزیراعظم نوازشریف باضابطہ مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے صدر ڑی جن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ چین کے صدر سے چیرمین جوائنٹ چیفس آ ف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف مارشل سہیل امان اورنیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی اور چوہدری برادران بھی چین کے صدر سے ملاقات کریں گے جب کہ خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی، سفارت کار اور بیوروکریٹس کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درالحکومت میں واقع تمام ہوٹل،ریستوران، شادی ہالزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے اورتجارتی سرگرمیاں، تقریبات اوردیگرامورمعمولات کے مطابق جاری رہیں گی، وزارت خارجہ ،اطلاعات ونشریات،داخلہ، خزانہ،منصوبہ بندی، پانی وبجلی اور پٹرولیم وقدرتی وسائل کے افسران کی چھٹیوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اورسینیٹ افسران اورمتعلقہ اہلکاروں کی بھی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy