نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے بھی ”بیل منڈے نہ چڑھ سکی“ ، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

Published on June 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 727)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے بھی ”بیل منڈے نہ چڑھ سکی“نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے ہونیوالا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ، نام پارلیمانی کمیٹی کوبھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عبد القدوس بزنجو اور عبد الرحیم زیاتوال میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا اور نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان کی نامزدگی کیلئے ہونیوالا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔حکومت اور اپوزیشن نے دو دو نام پالیمانی کمیٹی کو بھیجنے کافیصلہ کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes