پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

Published on September 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 300 روپے سے زائد ہوگئی۔پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme