عزیز میمن قتل کیس،3 ملزمان کا ریمانڈ ،5جلد گرفتار ہونگے ایڈیشنل آئی جی

Published on May 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

مرکزی مجرم مشتاق کوگرفتار کر کے مزید تفتیش کے بعد حتمی رپورٹ جاری ہوگی
نوشہروفیروز (یواین پی)نوشہروفیروز کے شہر محراب پور کے مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں 3 ملزمان کو کنڈیارو عدالت میں پیش کرنے کے بعد تھرڈ جوڈیشل مئجسٹریٹ کنڈیارو عدالت نے فرحان عرف کالا سہتو، اور امیر عرف امیرو سہتو کو ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ مرکزی ملزم نذیر سہتو کو 164 بیان (اقبالِ جرم) کے تحت ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز کے حوالے کردیا گیا ہے دوسری جانب مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کیس کی تحقیقات پر بنائی گئی (جے آئی ٹی) کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے نواب شاہ میں پریس بریفنگ میں بتایا ہے کے 3 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے جن میں سے ایک نے اقبال جرم قبول کیا ہے اور ان میں سے مقتول صحافی ڈی این اے بھی میچ ہوئے ہیں ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ مزید 5 ملوث مجرموں کو گرفتار کیاجائیگا صحافی کو کیوں قتل کیا گیا کے سوال پر جی آئی ٹی کے سربراہ نے بتایا کہ فی الوقت یہ معاملہ دشمنی کے بنا پر سامنے آیا ہے اس قتل کا مرکزی مجرم مشتاق سہتو ہے جسے جلد گرفتار کر کے مزید تفتیش کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائیگی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes