طویل خاموشی کے بعد فردوس عاشق اعوان دوبارہ منظر عام پر آگئی

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور (یواین پی) میرے سینے میں بہت راز ہیں وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتی، میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں، میچ کے دوران نہیں، طویل خاموشی کے بعد فردوس عاشق اعوان دوبارہ منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان طویل سیاسی خاموشی کے بعد اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی نے انکشاف کیا کہ مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، کچھ لوگوں نے پارٹی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دیا، تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ بدترین صورتحال میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں لیکن شاید قیادت کو اس سے بہتر کی تلاش تھی۔سابق معاون خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود ٹولے کو ناتجربہ کار اور مفاد پرست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے سینے میں بہت راز ہیں تاہم وہ وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتیں۔ وفاقی وزراء میں کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈل اور ٹرافیاں تو میچ کے دوران نہیں بلکہ میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes