میرٹ،شفافیت اور عوامی خدمت کے کلچر کی عکاسی ہر سطح پر ہونی چاہیے علی بہادر قاضی

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے میرٹ،شفافیت اور عوامی خدمت کے کلچر کی عکاسی ہر سطح پر ہونی چاہیے سرکاری ادارے پنجاب حکومت کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل،صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذشت نہ کریں گرین بلیٹس اور گٹروں کے ڈھکن لگانے کا کام بلا تاخیر مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دیپالپور کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انہو ں نے کہا کہ کھلاڑی امن،محبت کے سفیر ہیں کھلاڑی اپنی صلاحیتیوں سے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پاکستان کا نام روشن کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی آپر گریڈ یشن اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بتایا کمشنر علی بہادر قاضی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا بھی دورہ کیا انہوں نے کلاس رومز،لیبارٹری میں طالبعلموں سے نصابی سر گرمیوں اور لیبارٹری میں کئے جانے والے نصابی تجربات سے متعلق بھی بات چیت کی بعد ازاں انہوں نے ٹارگٹ زرعی مرکز پر کھاد کی دستیابی اور کاشتکاروں کو مقرر ہ نرخوں پر فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کھاد خریدنے والے زمینداروں سے کیمیائی کھادوں کی قیمتوں بارے بھی دریافت کیا۔ قائداعظم چو ک کے ساتھ بنائی گئی گرین بلیٹس،زیر تعمیر حویلی لکھا روڈ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران فیلڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور تمام منصوبے اپنی افادیت اور پائیداری سے جہاں علاقہ میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانی کا باعث بنیں گے وہیں پر سرکاری محکموں کی کار رکردگی بھی لوگوں کے سامنے آئے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل دیپالپور میں سٹرکوں کی تعمیر و ترقی،گرین بلیٹس بنانے اور گٹروں کے ڈھکن لگانے کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy