ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے علی الصبح سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا

Published on February 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے علی الصبح سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدرغلام مصطفی جٹ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرمختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کسان پلیٹ فارم پر بھی گئے اور وہاں پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy