قومی صحت کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے ڈاکٹر حبیب احمد بٹر

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب کی طرف سے قومی صحت کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے جس کی بدولت مریض بھر پور اسفادہ کررہے ہیں۔تاہم شہری اس انقلابی سہولت کو حاصل کرنے کے لئے اپنی فیملی کا ریکارڈ نادرا میں مکمل کرائیں۔یہ گفتگو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام رابطہ میں انٹرویو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ والدین 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے ب فارم لازمی بنوائیں تاکہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں بصورت دیگر وہ اسفادہ نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا آؤٹ ڈور مریض اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی فری ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کا فری علاج ہورہا ہے۔ڈاکٹر حبیب بٹر نے کہا کہ تمام سرکاری اور لسٹ کے مطابق پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی اپریشنز، ادویات فری ملیں گی 10 لاکھ روپے تک لوگوں کا علاج ہوگا۔ انہوں نے کہا چلڈرن ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں لیکن وہ مریض جو ہسپتال میں داخل ہونگے ان کا علاج فری ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes