جیمز فالکنر پرپی ایس ایل میں شرکت پر تا حیات پابندی عائد

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی راؤنڈر جیمز فالکنر کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں ایونٹ نہ کھلانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فالکنر کے قابل مذمت رویے پر مایوس ہے جو 2021 میں پاکستان سپر لیگ کے ابوظہبی لیگ کا بھی حصہ تھے اور تمام شرکاء کے ساتھ انتہائی احترام کا ہمیشہ سلوک رکھا گیا تھا۔بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایونٹ شروع ہوئے سات سال ہو چکے ہیں تاہم اس دوران کسی بھی غیر ملکی کرکٹرز نے کنٹریکٹ کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی شکایت نہیں کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes