پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ہی ہے یوسف کسیلیہ

Published on January 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

\"111111111111111111111111\"
وہاڑی( یواین پی)ڈویژنل کوارڈینیٹر پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول و ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ہی ہے اور پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول ایک ایسی تحریک ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشریف نے نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے یہ بات انہوں نے خوشید انور اسٹیڈیم میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلے دیکھتے ہوئے کہی۔اس موقع پرٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد، ڈی اے او ملک مرتضی بھی موجود تھے چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں سے دور ہوتی نوجوان نسل کو پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کی سرگرمیوں نے غیر اخلاقی کاموں کی طرف مائل ہونے سے روک دیا ہے اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام کا کردار نہایت اہم ہے اس موقع پر ، ٹیبل ٹینس مقابلوں مین میلسی کی تیم نے وہاڑی کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لیاکے مقابلے ہوئے جن میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes