عمران نیازی کی نااہل حکومت نے پاکستان کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے احسن اقبال

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

نارووال(یو این پی)عمران نیازی کی نااہل حکومت نے پاکستان کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے ملک میں ہونے والی بد ترین مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اّئے روز اشیائے خوردونوش، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے اسے عوا م سے کوئی سروکار نہیں ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے سابق چیئرمین رانا محمد عظیم فضل ایڈووکیٹ کے ڈیرہ ڈھلی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور نالائق حکمرانوں نے جو اّئی ایم ایف سے وعدے کیے ہوئے ہیں اس کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے عوام بد ترین مہنگائی کی وجہ سے تنگ اّچکے ہیں عمران نیازی کا یہ کہنا تھا کہ جس ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو تو وزیر اعظم کرپٹ ہوتا ہے۔ جو پاکستانیوں میں چندے میں گھپلا کرے وہ کیا نہیں کر سکتا۔ ساڑھے تین سال سے ہم ان کی احتساب کا سامنا کر رہے ہیں۔ میاں برادران کے خلاف ہر روز الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جس سے وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور اب غریب عوام کا حکومت کے ساتھ چلنا ناممکن ہو چکا ہے ساڑھے تین سالوں میں حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے عوام کو سزا دینے وا لی پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔اسی لیے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے لیے سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سال اپوزیشن پر الزامات لانے میں ضائع کر دیے ہیں۔مسلم لیگ ن جلد اقتدار میں اّکر عوام کو شدید بحرانوں سے نکالے گی تاکہ عوام خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں۔ مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت اّج بھی قائم ہے۔ جس کے باعث عوام اّج بھی موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور عوام دشمنی کے باعث تنگ اّکر مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog