ریسکیو1122 ایمرجنسی نمبر کو بلاوجہ مصروف رکھنے کی وجہ سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہےآفیسر ظفر اقبال

Published on November 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز )ڈائریکٹر جنرل/ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کی ہیلپ لائنز پر آنے والی بوگس، غیر متعلقہ اور غیر مہذب کالز کا جائزہ لینے کا اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر منعقد ہوا۔ کنٹرول روم انچارج راجا فیصح الملک نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ریسکیو1122 اوکاڑہ کوکل 1806709 غیر متعلقہ، بوگس اور غیر مہذب کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 95 فیصد بوگس، غیر متعلقہ اور غیر مہذب کالز موصول ہوتی ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب ایمرجنسی ایکٹ 2006 کے سیکشن 24 اور25 کے تحت بوگس، غیر متعلقہ اور غیر مہذب کالز کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 1122 کی ہیلپ لائن پر غیر متعلقہ، بوگس اور غیرمہذب کال کرنے والے شخص کو چھ ماہ قیدیا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اس موقع پر الیکٹرونک، پرنٹ اور شوشل میڈیا نمائندگان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ عوام میں شعوراور آگاہی فراہم کرنے میں ریسکیو1122 اوکاڑہ کا ساتھ دیں کہ ریسکیو1122کی ہیلپ لائن پر صرف ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں نہ کہ اس کوغیر متعلقہ، بوگس اور غیر مہذب کالز کے ذریعے بلاوجہ مصروف رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے جس کو بلاوجہ مصروف رکھنے کی وجہ سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے اور وہ آپ کا اپنا پیارا بھی ہو سکتا ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خود اور دوسروں کو بھی ریسکیو1122 کی ہیلپ لائنزپرغیر متعلقہ، بوگس اور غیر مہذب کالزکرنے سے روکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog