ڈسکہ کیمپس کی ہونہار طالبہ رباب زہرا نے 27 کیمپسزمیں پہلی پوزیشن حاصل کی

Published on May 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

Punjab college Daska

ڈسکہ کی خبریں ۔۔۔۔۔ رپورٹ ڈاکٹر عارف محمود

ڈسکہ کیمپس کی ہونہار طالبہ رباب زہرا نے 27 کیمپسزمیں پہلی پوزیشن حاصل کی
ڈسکہ(یواین پی)پنجاب گروپ آف کالجز کے ایم کام اوراے ڈی پی کیمپسز کے شیخوپورہ کیمپس میں ہونے والے تقریری مقابلوں میں ڈسکہ کیمپس کی ہونہار طالبہ رباب زہرا نے 27 کیمپسزمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کی بنیاد پر طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے گذشتہ روزایک تقریب میں پرنسپل ڈسکہ کیمپس ذیشان بخاری نے طالبہ رباب زہرا کو شیلڈ دی۔

سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو سے قبل ناجائز تجاوزات گرا کر سڑک کو کشادہ کیا جائے
ڈسکہ(یواین پی)شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو سے قبل ناجائز تجاوزات گرا کر سڑک کو کشادہ کیا جائے محمد عظیم مغل سرجیکل والے ،حاجی محمد الیاس ،قاری غلام مرتضی قادری ،اور حاجی محمد فاروق بٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنے کیلئے سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو کیلئے سوا دو کروڑ رو پے سے تعمیر نو کے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے پختہ ناجائزتجاوزات گرانے کیلئے محکمہ ریوینیو کے ریکارڈ کے مطابق ناجائز تجاوزات کو گرانے کے لئے نشانات لگادئیے ہیں بعض عناصر تجاوزات گرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر رانا غلام مصطفی نے ضلعی انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات گرانے کامطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق اصولوں پر عمل کر کے کسی سے ناجائز نہیں ہونا چاہئیے جبکہ پختہ ناجائز تجاوزات کے مالکان نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے ملاقات بھی کی جنہوں نے مالکان کو یقین دلایا کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی ۔

ڈسکہ مرکز میں گندم کی خریداری کا سلسلہ شروع کردیا گیا
ڈسکہ(یواین پی)ڈسکہ مرکز میں گندم کی خریداری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ڈسکہ مرکز سے حکومت پنجاب نے تقریبا ایک لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا ہے آج انجمن آڑھتیاں کے ایک وفد نے ملک محمد جابر کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ذوالفقار احمد بھون سے ملاقات کی جنہوں نے یقین دلایا کہ وہ حکومت پنجاب کو ان کے تارگٹ کے مطاب گندم سپلائی کریں گے بعض آڑھتیوں نے محکمہ خوراک کے مقامی اے ایف سی کے تعاون نہ کر نے پر بھی شکایات کیں انہوں نے کہاکہاگر ڈسکہ مرکز سے گندم کی خریداری کا حکومتی ٹارگٹ پورا نہ ہوا تو اس کی ذمہ داری محکمہ خوراک کے مقامی عملہ کے رویہ پر ہو گی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتیوں کو یقین دلایا کہ وہ ان سے مکمل تعاون کریں گے۔

تیز رفتار کارکی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ڈسکہ(یواین پی)تیز رفتار کارکی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی تفصیل کے مطابق موضع برج آرائیاں کا رہائشی 20سالہ محمد اعظم ولد محمد شریف موٹر سائیکل پر سوار جانب ڈسکہ جارہا تھا کہ جب وہ رنجہائی کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری جسے نامعلوم ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد اعظم شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستہ ہی میں دم توڑ گیا جبکہ کارڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا جبکہ محمد شکیل ،ظفر اقبال سکنہ کوٹ جیو بھی ٹریفک حادثہ میں معمولی زخمی ہو کر سول ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

واردات کی نیت سے چھپے تین مسلح ڈاکو گرفتار جبکہ ایک فرار
ڈسکہ(یواین پی)واردات کی نیت سے چھپے تین مسلح ڈاکو گرفتار جبکہ ایک فرار تفصیل کے مطابق موضع سیفن پل نہر جامکے چیمہ کے قریب چار مسلح ڈاکوواردات کی نیت سے چھپے بیٹھے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزمان شمس عرف چھما،ندیم اور شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تینوں ملزمان سے ایک ایک ناجائز پسٹل30بور برآمد کر لیا جبکہ ایک ڈاکو کلہ سکنہ بیگ چک موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھانہ موترہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں15افراد نے زدوکوب کر کے 3افراد کو لہولہان کردیا
ڈسکہ(یواین پی)لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں15افراد نے زدوکوب کر کے 3افراد کو لہولہان کردیا تفصیل کے مطابق موضع ستراہ کا رہائشی محمد رمضان اپنی بھائیوں اعظم ،عامر اور کزن جان محمد کے ہمراہ گھر موجود تھا کہ ملزمان عبدالستار شیخ ،ایاز،زاہد ،نعیم ،فری ،دانش،باہم صلاح مشورہ آئے اور گھر کے باہر گالی گلوچ کر نے لگے شور کی آواز سن کر اعظم ،عامر اور جان محمد گھر سے باہر آئے تو ملزمان انہیں زدوکوب کرنے لگے اور چھریوں اور شیشے کی بوتل کے وار کر تینوں کو لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں محمد شعبان مجید سکنہ سمبڑیال روڈ اپنے بھائی نعمامن اور اہلخانہ کے ہمراہ گھر موجود تھا کہ ملزمان محمد اسلام ،عدنان،عمران ،احسان ،اکرام ،انعام ،عرفان ،شہزاد اور عبدالرحمن مسلح آئے اور اور اسے زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے تھانہ ستراہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو بازیاب کر الیا
ڈسکہ(یواین پی)سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو بازیاب کر الیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے محلہ شاہ شریف میں واقع حویلی انوارالحق میں چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے نوجوان طیب علی سکنہ سوہاوہ کو بازیا ب کروا کر ملزمان رانا عامر ،کامران ،محمد دلاور ،رانا تنویر اورانوارالحق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

نامعلوم نوسر باز وں نے نشہ آور مشروب پلا کر خاتون سمیت تین افراد کو لوٹ لیا
ڈسکہ(یواین پی)نامعلوم نوسر باز وں نے نشہ آور مشروب پلا کر خاتون سمیت تین افراد کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی عبداللہ ،عبدالرحیم اور عروسہ کو نامعلوم نوسر بازوں نے نشہ آور مشرو ب پلا کر بے ہوش کر کے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ لوٹ نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے تینوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج جبکہ سرکل پولیس نے دوران گشت 5ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرلی تفصیل کے مطابق پکی کوٹلی کے رہائشی جاوید علی گھمن نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں میاں رفیق اور محمد یوسف کو بطور امانت 48لاکھ رو پے دیئے جب جاوید علی گھمن نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے جبکہ ستراہ پولیس نے موضع بڈھا گورائیہ میں ملزم عباس علی ،موترہ پولیس نے شمس ، شاہد اور ندیم سے ایک ایک ناجائزپسٹل 30بوراور سٹی پولیس نے ملزم عتیق الرحمن سکنہ گلہ تیلیانوالہ سے 4بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog