ایران ، پاکستان سے چاول اور پاکستان ،ایران سے پٹرول درآمد کرنا چاہتا ہے۔ جعفر روناس

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

تقریب میں انجم شہزاد،کالم نگار، اینکر ایف ایم95کے ساتھ ساتھ دیگرشخصیات کوبھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
لاہور(یو این پی)گزشتہ دنوںخانہ فرہنگ ایران, لاہور میں کلچرل اتاشی اور ڈائریکٹرجنرل جعفر روناس کے ساتھ پاکستان میڈیا رائیٹرز کلب کے ایگزیکٹیو ممبران کی صدر و چیرمین افتخار خان کی قیادت میں ملاقات میں شامل محترم صاحبان شبیر احمد شگری وائس پریزیڈنٹ (انٹرنیشنل افیئرز) کالم نگار، انجم شہزاد, کالم نگار، اینکر ایف ایم95، طاہر درانی مصنف، فیچرز رائٹر، کالم نگار، توقیر ساجد کھرل انٹرویور، رائیٹر مارگلہ نیوز اسلام آباد, عالیہ خان کالم نگار ایڈیٹر روزنامہ میڈیا نیوز، اقبال کمبوہ کالم نگار روزنامہ نئی بات سٹءنیوز، فضل عباس سب ایڈیٹر (ایڈیٹوریل) روزنامہ مشرق، چودھری عظیم اینکر رایل ٹی وی، محمد عمار خان فوٹو جرنلسٹ, امداد الہی اسسٹنٹ پروڈیوسرنیوچینل، ذیشان یوسف،نیوچینل,سلمان حمید سفر نگار, محمد ہاشم اینکر سٹی 42 نے شرکت کی۔ ایرانی کلچرل اتاشی اور ڈائریکٹرجنرل جعفر روناس نے کہا کہ ہم ہر وقت پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے بازو ھر وقت ہمارے مسلم بھائی پاکستان کیلئے کھلے ھیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بہت سے تجارتی معاہدے پورے ہونے کو ہیں۔ ایران ، پاکستان سے چاول اور پاکستان ،ایران سے پٹرول درآمد کرنا چاہتا ہے جس کے متعلق بات چیت ھورہی ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ھوے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں عورتوں کوہر قسم کی مکمل آزادی حاصل ھے۔ خواتیں اسلامی لباس میں رہتے ہوے ہر قسم کے کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اور انہوں نے مختلف کھیلوں میں گولڈ میڈل بھی حاصل کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران خودتیل پیدا کرنے والا ملک ہے ا یران میں اس وقت پاکستانی 15 روپے لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ھم پاکستان کوسستا پٹرول دے سکتے ھیں۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت تمام مسلم ممالک کو اکٹھے ھونے کی اشد ضرورت ہے۔ دشمن ممالک ہمیں لڑا کر خود فائدہ اٹھا رھے ہیں، ہم مسلم ممالک اگر اکٹھے ہوجائیں تو ہم دنیا پر حکومت کر سکتے ہیں۔امریکہ کے ساتھ تعلقات کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر معاملے میں امریکہ سے تعاون کیا پورے سات سال تمام قسم کے معاہدوں کو مکمل کیا لیکن امریکہ کی حکومت بدلتے ہی انہوں نے سابقہ تمام معاہدوں کو ماننے سے انکار کردیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ذمہ داری ھے کہ ایران اور پاکستان کا مثبت چہرہ دونوں ممالک کے عوام کے سامنے لائیں اور دلوں میں محبت پیدا کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کریں اور اس مقصد کیلئے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ایران کا دورہ بھی کریں تاکہ وہ ایران کی ثقافت کو دیکھ کرپاکستانی عوام کوبہتر طور پردکھا سکیں۔ کلچرل اتاشی اور ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس نے کہا ایران تمام پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستان کی آزادی کے بعد ایران نے سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو تسلیم کیا تھا۔ ہم ہر وقت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ہائی ٹی سے تواضع کی گئی۔ وفد کو تحائف تقسیم کیے گئے اور گروپ فوٹو سیشن کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy