پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن ”آج منایا جائے گا

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

پشاور(یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج21فروری کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے پشاور ملک بھر میں بھی مذاکرے،سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی مختلف تقاریب سے خطاب کے دوران ماہرین لسانیات،دانشور اور مقررین مادری زبان کے حوالے سے لیکچر دیں گے جبکہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی مادری زبانوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999ء سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق سندھی،سرائیکی،پنجابی،بنگالی،پشتو،بلوچی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسی48فیصد افراد بولتے ہیں،سندھی12فیصد،سرائیکی10فیصد،پشتو،اردو اور انگریزی 8،8فیصد،بلوچی3فیصد،ہندکو2فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题