پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ، پی ڈی ایم بھی ساتھ دے گی

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ پنجاب، جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کا استقبال کرے گی جبکہ بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لانگ مارچ کااستقبال کیاجائیگا۔ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ سے گزرے گا اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کارکنان ہرشہرمیں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں کسی بھی جگہ اسٹیج نہیں لگے گا، قائدین مرکزی کنٹینرسے ہی خطاب کریں گے۔ اسلام آبادمیں پیپلزپارٹی کے جلسے میں مرکزی قیادت کی شرکت کیلئے پی ڈی ایم کی مشاوت جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں اسلام آباد پہنچنے پر جلسہ ہوگا، دھرنا نہیں دیا جائے گا اور لانگ مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا جبکہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان اسی جلسے میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog