آئی جی پنجاب کے سخت احکامات، پنجاب پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف پکڑ دھکڑ جاری

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

خلاف ورزی کرنے پر 661 مقدمات درج، 747 ملزمان گرفتار اور سینکڑوں پتنگیں و چرخیاں برآمد
فاروق آباد(یو این پی)آئی جی پنجاب کے سخت احکامات/ پنجاب پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف پکڑ دھکڑ جاری گذشتہ تین روز میں خلاف ورزی کرنے پر 661 مقدمات درج، 747 ملزمان گرفتار اور سینکڑوں پتنگیں و چرخیاں برآمد آئی جی پنجاب نے کائٹ فلائنگ کے واقعات پر آر پی او راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد, شیخوپورہ اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی پولیس کا کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار پتنگ بازی غیر قانونی کھیل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروحت کرنے والے بڑے گروہ گرفتار، بڑے شہروں میں پولیس کا آپریشن جاری راولپنڈی میں 360 ملزمان گرفتار، 289 مقدمات درج لاہور میں 49 ملزمان گرفتار 49 مقدمات درج گوجرانوالہ ریجن 50 ملزمان گرفتار 41 مقدمات درج فیصل آباد ریجن میں 138 ملزمان گرفتار 133 مقدمات درج ملتان ریجن میں 15 ملزمان گرفتار 15 مقدمات درج صوبے کے دیگر ریجنز اور اضلاع میں بھی کاروائیاں جاری جس تھانے کی حدود میں پتنگ بازی ہوئی وہاں سپروائزری افسر سے جواب طلبی ہو گی۔ ترجمان پنجاب پولیس رات کے اوقات میں آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل کرنے کا حکم ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین سے مل کر پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری ہے شہری پتنگ بازی کرنے والوں کی 15 پر اطلاع دیں، والدین بچوں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھیں پنجاب پولیس۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes