اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ضلع پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے فیصل گلزار

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ضلع پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مسیحی برادری کے ہر تہوار مذہبی رسومات پر سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پادری وقاص کی قیادت میں ملنے والے مسیحی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکیورٹی انچارج اشتیاق احمد اور علی اکبر بھی موجود تھے ڈی پی اوفیصل گلزار نے کہا کہ مسیحی برادری کے آنے والے تہواروں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران پولیس سیکورٹی فراہمی کے حوالے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں مسیحی پادری وقاص نے ڈی پی او فیصل گلزار کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی پولیس کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题