ڈاکٹر جمیل احمد سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 05 رکنی وفد کی ملاقات

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد سے ان کے دفتر میں ڈاکٹر ارسلان محمود کی سربراہی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 05 رکنی وفد جس میں ڈاکٹر روشن چانڈیو ڈاکٹر پیر اسد عزیزڈاکٹر جنید اور ڈاکٹر غفران میمن شامل تھے ملاقات کی۔ وفد نےملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن کو فرائض کی ادائیگی کےدوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تحفظ کی فراہمی، لواحقین اور تیمارداروں کی جانب سےردعمل،تشدد،مارپیٹ،اور پولیس ریسپانس جیسے مسائل سےآگاہ کیا ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن نے وفد کےمسائل کو بغور سنا اور کہا کہ طبی اہلکاروں پر تشدد انسانی المیہ ہے جو طبی سہولیات کی فراہمی اور اس تک رسائی میں مشکلات پیدا کرتا ہے یہ ہی نہیں بلکہ یہ مسئلہ بیماریوں کی روک تھام اور ان کے خاتمے میں رکاوٹ بھی پیدا کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد نہ صرف میڈیکل سروس کامعیار متاثر کرتا ہے بلکہ مریضوں کی زندگی کو اس سے خطرات بھی لاحق ہوتے ہیں ایڈیشنل آئی جی حیدرآبادریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان کو خطرات میں ڈال کر فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں اس شعبے کے افراد ہماری ستائش و مبارکباد کے مستحق ہیں ان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری زمداری ہے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے وفد کو یقین کہ پولیس رسپانس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے انہوں نے وفد سے کہا کہ پولیس کا آپ کے ساتھ تعاون و رابطہ ہمیشہ برقرار رہیگا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme