تیل، گھی، آٹا، دودھ، چاول اور گوشت سمیت 20 اشیا مہنگی ہوئیں،ادارہ شماریات

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔ یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں بتائے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی، ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے تحت برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 97 پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں چار روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سرسوں کا تیل(مسٹرڈ آئل)11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جب کہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题