جلد تحریک لبیک پاکستان خواتین ونگ کا اعلان کیا جائے گا، سعد رضوی

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

لاہور(یواین پی)سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ جلد تحریک لبیک پاکستان خواتین ونگ کا اعلان کیا جائے گا۔تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوری کا اہم اجلاس امیر علامہ سعد حسین رضوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قانون سازی کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپوزیشن لیڈرز کے نام امیر ٹی ایل پی کے لکھے گئے خطوط کا جائزہ لیا گیا۔اپوزیشن لیڈرز کے نام امیر ٹی ایل پی کے لکھے گئے خطوط میں سے چند خطوط اپوزیشن لیڈرز تک پہنچا دیئے گئے جبکہ بعض اپوزیشن لیڈرز کی سیاسی مصروفیت کے سبب خطوط تا حال نہ پہنچ سکے۔اجلاس میں آمدہ بلدیاتی انتخابات صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ اور بلوچستان سے بھر پور تیاری کے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme