محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی مہم اختتام پذیر

Published on November 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈائریکٹرزراعت (توسیع)چوہدری عبدالحمید نے مرکز ٹھیکری والا میں گندم اگا¶ مہم کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔زرعی یونیورسٹی سے مہم کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غلام مرتضٰی، ڈاکٹر حافظ ثاقب،ڈاکٹر عامر شکیل و دیگراساتذہ،طلبا ءوطالبات اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ نے بھی مہم کے آ خری دن کی تقریبات میں شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ اس مشترکہ کاوش سے کسانوں تک گندم کی بروقت کاشت اور پیداوری ٹیکنالوجی سے متعلق ضروری پیغامات پہنچنے سے گندم کی پیداوار کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر برائے مشترکہ گندم مہم زرعی یونیورسٹی نے میڈیا بریفننگ کے دوران گندم کی مشترکہ مہم میں زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبا ءو طالبات کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مشترکہ کاوش سے گندم کی پیداوار میں اضافے سے غذائی خود کفالت کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔کسانوں کی آ گاہی کے لئے منعقدہ روڈ شو اور مشترکہ ریلی کے بعد چک نمبر 80 ج ب میں تمام شرکا کے ساتھ مقامی کاشتکار چوہدری عابد کے فارم پر گندم کی کاشت کے افتتاح کے ساتھ دعا کی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme